ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاؤن کے دوران فلم کی شوٹنگ کرنی پڑی مہنگی، فلمساز پر ایف آئی آر درج

لاک ڈاؤن کے دوران فلم کی شوٹنگ کرنی پڑی مہنگی، فلمساز پر ایف آئی آر درج

Mon, 30 Mar 2020 23:06:53    S.O. News Service

سپول،30؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) بہار میں سپول ضلع کے پپر ا تھانہ علاقہ واقع رتولی گاؤں میں لاک ڈاؤن کے باوجود فلم کی شوٹنگ کرنے کے معاملے میں فلم ساز سمیت دیگر ٹیم اراکین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔ سپول کے پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے آج یہاں بتایا کہ کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لا ک ڈان کیا گیا ہے، اس کے باوجود اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ رتولی گاؤں میں ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کی جا رہی تھی اور اس ٹیم میں شامل سبھی اراکین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی تصدیق کے بعد سپول پولس سپرٹنڈنٹ کی قیادت میں پولس کی ایک ٹیم نے رتولی گاؤں واقع مذکورہ مقام پر چھاپے ماری کی اور فلم کی شوٹنگ ہوتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ فوراً روک دی گئی اور دیگر سازو سامان کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مذکورہ فلم ساز اور ان کی ٹیم سے منسلک سبھی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت تھانہ انچارج کو دے دی گئی ہے۔ ان کے خلاف ضروری کارروائی ہوگی۔


Share: